تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بطورپروڈیوسرفلم کرنا کیسا لگا؟ اداکارہ عروہ حسین نے بتادیا

کراچی: پاکستانی شوبز اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین نے بطور پروڈیوسر کام کرنے کے حوالے سے اپنا تجربہ بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید کی فلم ’ٹچ بٹن‘ کی شوٹنگ جاری ہے اور فلم عید الفطر پر بڑے پردے کی زینت بنے گی، فلم کی شوٹنگ کے دوران بطور پروڈیوسر کام کرنے کے حوالے سے عروہ نے اپنا تجربہ شیئر کردیا۔

اداکارہ عروہ حسین کا کہنا ہے کہ ’مجھے فخر محسوس ہوتا ہے کہ اس عید پر جاری کی جانے ولای دو فلموں میں خواتین پروڈیوسر عمارہ حکمت ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے ساتھ ڈیبیو کررہی ہیں اور فیزا علی میرزا بھی پاکستان کے بہترین پروڈیوسر میں سے ایک ہیں۔

مزید پڑھیں: ایکشن، سسپنس اور رومانس سے بھرپور فلم ” ٹچ بٹن ” کا ٹیزر ریلیز

عروہ حسین کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ خواتین انڈسٹری کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں اور مجھے امید ہے کہ میری اپنی فلم کسی نہ کسی طرح مددگار ثابت ہوگی، فلم ٹچ بٹن کی شوٹنگ کے دوران خاتون پروڈیوسر کے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آرہا ہے۔

انہوں نے اپنے شوہر فرحان سعید کے ساتھ فلم ٹچ بٹن کے نام سے رومینٹک کامیڈی فلم میں کام کرنے کے تجربے کو بھی شاندار قرار دیا۔

عروہ کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان کے کچھ بہترین فلم سازوں نبیل قریشی، فزا علی میراز اور ندیم بیگ کے ساتھ بھی کام کیا ہے اور میرے خیال میں جب میں کیمرہ کے سامنے کام کررہی ہوتی ہوں تو مجھے ہمیشہ اس میں دلچسپی ہوتی ہے کہ پردے کے پیچھے کیا ہورہا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بطور پروڈیوسر کام کرنا کسی بھی ڈگری کے مقابلے میں سیکھنے کا ایک بہتر عمل تھا، میں نے اپنی فلم تیار کرنے کے لیے سیکھی ہوئی چیز کو استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔

Comments

- Advertisement -