منگل, جون 16, 2026
اشتہار

ننھی عروہ نے شاہد آفریدی کا میک اپ کردیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا چھوٹی بیٹی عروہ نے میک اپ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شاہد آفریدی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ننھی عروہ ان کا میک اپ کررہی ہیں اور لپ اسٹک اور بلش لگا رہی ہیں۔

شاہد آفریدی بیٹی سے کہتے ہیں کہ ’آپ نے مجھے لپ اسٹک لگا دی اب کیا لگا رہی ہیں؟ جس پر عروہ برش اٹھائے کہتی ہیں کہ میں آپ کو ’بلش آن‘ لگا رہی ہوں۔‘

ویڈیو عروہ کو آفریدی کی داڑھی، ماتھے اور گالوں پر بلش آن لگاتے دیکھا جاسکتا ہے، ساتھ ہی وہ کہتی ہیں کہ ’بابا اگر آپ نے منہ دھویا تو میں ناراض ہوجاؤں گی۔‘

عروہ بابا سے کہتی ہیں کہ میں آپ کو یہ اس لیے لگا رہی ہوں کہ آپ سب کو ڈرائیں، جس پر آفریدی بیٹی سے کہتے ہیں آپ کیوں چاہتی ہیں میں سب کو ڈراؤں،  بیٹی کہتی ہے ’میں چاہتی ہوں آپ پرنسز لگیں، جس پر آفریدی کہتے ہیں پرنسز تو میری آپ  ہیں‘۔

شاہد آفریدی کے ساتھ بیٹی کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں