تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ماورا اور عروا حسین نے ’بچپن‘ کی یادیں بتا دیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بہنوں ماورا اور عروا حسین نے بچپن کی یادیں بتادیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ ماورا اور عروا حسین نے شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

ندا یاسر نے ان سے پوچھا کہ بچپن میں والدہ کے ساتھ درزی کے پاس کون جاتا تھا؟

عروا حسین نے بتایا کہ ’میں ہمیشہ سے ماورا سے مشورہ لیتی ہوں، ان کا ’ڈریسنگ سینس‘ بہت اچھا ہے وہ مجھے بتاتی ہیں کہ کون سے کپڑوں کے ساتھ کونسی جیولری یا جوتے اچھے لگیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ’ماورا ہمیشہ مجھ سے کہتی ہیں کہ عروہ ان کپڑوں کے ساتھ یہ چیز میچ نہیں کررہی ہے، ان کے بتانے سے میرے لیے آسانی ہوجاتی ہے۔

 ماما کے ساتھ مجھے درزی کے پاس جانے میں مزہ آتا تھا،ماورا حسین

ماورا نے کہا کہ ’ماما کے ساتھ مجھے درزی کے پاس جانے میں مزہ آتا تھا اب بھی ایسا ہی ہے میں ڈیزائن دیکھ کر پھر کپڑوں کا انتخاب کرتی ہوں۔

ماورا حسین مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’عروہ کو کپڑے سلوانے نہیں ہوتے تو وہ درزی کے پاس کیوں جائیں گی لیکن میں کپڑوں کے ڈیزائن دیکھ کر پھر خریدتی ہوں یا پھر سلواتی ہوں۔‘

واضح رہے کہ عروا حسین اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نیلی زندہ ہے۔‘ ’امانت‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ وہ حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ’ٹچ بٹن‘ کی پروڈیوسر بھی ہیں۔

ماورا حسین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میں بشریٰ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Comments

- Advertisement -