جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

’امریکا نے 15 نکاتی فریم ورک پاکستان کے ذریعے ایران تک پہنچا دیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیووٹکوف نے کہا ہے کہ امریکا نے 15 نکاتی فریم ورک تیار کر کے پاکستان کے ذریعے ایران تک پہنچا دیا۔

ایران سے مذاکرات کے حوالے سے اسٹیووٹکوف نے بتایا کہ مثبت پیغامات اور ابتدائی نوعیت کی بات چیت سامنے آئی ہے ایران جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی حکام سے بات چیت میں ایرانی مؤقف واضح تھا کہ انہیں یورینیم افزودگی کا حق حاصل ہے ایران کے پاس 60فیصد تک افزودہ مواد کی بڑی مقدار موجود ہے۔

ایران سنجیدہ ہو اور معاہدے کیلیے جلدی کرے، ٹرمپ

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران امریکی مطالبات کو باربار مسترد کیا گیا ہم نے پُرامن حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی مگر ایران وقت حاصل کرنےکی کوشش کرتا رہا، ایران کو یقین دلایا جا سکے مزید تباہی کے سوا کوئی راستہ نہیں تو معاہدہ ممکن ہو سکتا ہے ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ پیش رفت ہو سکتی ہے۔

اسٹیووٹکوف نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران امریکی دباؤ کے بعد مشکل سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہا ہے اگر معاہدہ طے پاگیا تو یہ ایران اور خطے سمیت پوری دنیا کےلیے بہتر ہو گا، ایران دوبارہ کسی غلط اندازےکا شکار نہ ہو۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں