پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

روس اور یورپ کا معاملہ: امریکا کی ‘نئی چال’ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

گیس کی کمی سے دوچار یورپی یونین کو امریکا نے اس بحران سے نمٹنے کے لیے اہم مشورہ دے ڈالا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے یورپ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے روس کی بجائے قطر سے خریداری کرے۔

بلومبرگ نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی انتظامیہ قطر کی مائع گیس (ایل این جی) کی یورپ کو محفوظ ترسیل کے لیے کوشاں ہے اور اس حوالے سے منصوبے پر بات چیت جاری ہے۔

ایسی خبریں پہلے بھی سامنے آئی ہیں تاہم تازہ رپورٹ یوکرین کے معاملے پر روس اور امریکا میں جاری کشیدگی کے دوران سامنے آئی ہے۔

‏’یورپی یونین کو گیس کی ترسیل بند کر دیں گے‘‏

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر جوبائیڈن یورپ کو قطر سے گیس فراہمی کے لیے امیرقطر کو وائٹ ہاؤس میں مدعو کرنے کے خواہشمند ہیں تاکہ باضابطہ طور پر معاملات طے پا سکیں۔

چند ماہ قبل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے میڈیا کو بتایا تھا کہ بیلاروس کے راستے یورپ کو گیس کی ترسیل کے بارے میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے الفاظ کا یہ مطلب نہیں کہ ماسکو نورڈ اسٹریم 2 کے شروع ہونے کے بعد بیلاروس کے ذریعے گیس سپلائی کم کر سکتا ہے۔

قبل ازیں صدرپوتن نے امید ظاہر کی تھی کہ مینسک یورپی یونین کے ممالک کو روسی گیس کی ترسیل کو منقطع نہیں کرے گا۔

ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ بیلاروس کی جانب سے یک طرفہ طور پر یورپ کو روسی گیس کی فراہمی میں رکاوٹ سے نہ صرف یورپی توانائی کے شعبے کو نقصان پہنچے گا، بلکہ اس سے بیلاروس کے ایک ٹرانزٹ ملک کے طور پر روس کے ساتھ تعلقات پر بھی منفی اثر پڑے گا۔

یاد رہے کہ تین دن قبل بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے اعلان کیا تھا کہ اگر یورپی یونین ‏نے اس کے ملک پر پابندیاں عائد کیں تو وہ یورپ کو گیس کی ترسیل منقطع کر دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں