The news is by your side.

Advertisement

آرٹیکل 370 کی منسوخی، امریکی ارکان کانگریس کی شدید مذمت

واشنگٹن: امریکی ارکان کانگریس نے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی اقدام کی سختی سے مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے ردعمل میں عالمی برادری بھی بھارتی اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے بھارت کے حالیہ اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین کو صبر سے کام لینے کی تلقین کی ہے۔

رکن کانگریس ایل گرین کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ انصاف ہونا چاہیئے۔ ڈیموکریٹ رہنما طاہرجاوید نے کہا کہ پاکستان کاکس مسئلہ کشمیر کانگریس میں اٹھائے گا۔

دیں اثنا ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف قدیر کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارت ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ علاوہ ازیں قونصل جنرل ہیوسٹن عائشہ فاروقی نے واضح کیا کہ عالمی برادری کو اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی۔

مسئلہ کشمیر: چین کی سیکیورٹی کونسل میں پاکستان کو حمایت کی یقین دہانی

چیئرمین پاکستان کاکس شیلا جیکسن لی کا کہنا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں، مقبوضہ کشمیر کے حل کےلیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کیا جائے۔

یاد رہے کہ چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکا حل یواین قراردادوں پر ہونا چاہیے، چین کی خواہش ہے مسئلے کو پر امن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے، چین کو پاکستان کے خدشات سے آگاہ کیا ہے، ہمیں کرفیو اٹھنے کے بعد مزید خون خرابے کا اندیشہ ہے، ردعمل بھی آسکتا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں