بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

امریکی بحری بیڑہ جیرالڈ فورڈ یونان سے اسرائیل روانہ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا کا سب سے بڑا بحری بیڑہ جیرالڈ فورڈ یونانی جزیرے کریٹ سے اسرائیل کی جانب روانہ ہوگیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بحری بیڑہ جیرالڈ فورڈ اسرائیل کی بندرگاہ حیفا کی جانب سفر کر رہا ہے اور آج اسرائیلی بندرگاہ پر پہنچ جائے گا۔

امریکی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکا اپنے 12 ایف 22 لڑاکا طیارے بھی اسرائیل بھیج چکا ہے، امریکا نے پہلی بار اسرائیل میں اپنے لڑاکا طیاروں کو تعینات کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اور پنٹاگون نے امریکی لڑاکا طیاروں کی اسرائیل میں تعیناتی کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی، صدر ٹرمپ نے 19 فروری کو ایران کو معاہدہ کرنے کے لیے 10 سے 15 روز دیے تھے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا سے بات چیت اچھی رہی اور دونوں ملک ممکنہ معاہدے کے قریب ہیں۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے ایٹمی ہتھیار بنانے کو ممنوع قرار دیا ہے، ایرانی صدر

الجزیرہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سے گزشتہ روز مذاکرات میں وقفے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے خوشخبری سنائی ہے کہ امریکا سے بات چیت اچھی رہی ہے اور دونوں ملک ممکنہ معاہدے کے قریب ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں