ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

امریکا میں 1400 سے زائد پروازیں منسوخ، ہزاروں تاخیر کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ایئر لائنز نے موسم سرما کے طوفان کے باعث 1,400 سے زائد پروازیں منسوخ کر دیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق موسم سرما میں طوفان نے 12 ریاستوں میں تباہی مچا دی ہے جس سے ریاستوں میں نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ کئی علاقوں میں مسلسل بجلی بند ہے اور بٹے پیمانے پر کاروبار متاثر ہوا ہے۔

طوفان کے باعث امریکی ایئر لائنز نے جمعہ کے روز 1400 سے زائد پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پروازوں سے باخبر رکھنے والی ویب سائٹ FlightAware کے مطابق 1,600 سے زیادہ پروازیں جو امریکی فضائی حدود میں داخل ہونے والی ملکی اور بین الاقوامی پروازیں ہیں انہیں منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح ایک ہزار سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں اگرچہ جمعرات کو صرف 560 سے کم پروازیں منسوخ ہوئیں لیکن 6,100 سے زیادہ پروازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

ویب سائٹ کے مطابق ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز 355 پروازوں کی منسوخی اور 217 تاخیری پروازوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

اسکائی ویسٹ ایئر لائنز، جو یوٹاہ میں واقع ایک علاقائی آپریٹر ہے نے 262 پروازیں منسوخ کیں، اس کے بعد یونائیٹڈ ایئر لائنز نے 257 پروازیں منسوخ کیں۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے خبردار کیا کہ بادلوں، برف باری اور تیز ہواؤں کی وجہ سے کئی ہوائی اڈوں پر فلائٹ شیڈول متاثر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں