تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

امریکا کا کرونا مریض کے علاج کیلئے پلازمہ تھراپی استعمال کرنے کا اعلان

واشنگٹن : امریکی محکمہ فورڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کرونا مریضوں کے علاج کےلیے پلازمہ تھراپی استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری کوششوں سے ایف ڈی اے نے پلازمہ کے ذریعے کرونا سے متاثرہ شدید بیمار شخص کے علاج کی منظوری دے دی۔

ٹرمپ نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کرونا مریض کےلیے پلازمہ تھراپی استعمال کرنے کے اعلان کو تاریخی اعلان قرار دیا۔

امریکی صدر نے ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پلازمہ تھراپی کے ذریعے کرونا مریضوں کی اموات میں 35 فیصد کمی واقع ہوسکتی ہے جس کے بعد ہم متعدد زندگیاں بچانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

امریکی محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے ٹرمپ کے اعلان پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اگر کرونا مریض کو اسپتال میں داخل کرنے کے تین روز کے اندر اندر پلازمہ لگا دیا جائے تو اس کے بچنے کی شرح میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام سے اپیل کی شہری زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنا پلازمہ عطیہ کریں تاکہ کرونا مریضوں کی جان بچائی جاسکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے کرونا مریضوں کے علاج کے لیے پلازمہ کی منظوری دینے سے قبل 70 ہزار سے زائد کرونا مریضوں پر تجربہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں کرونا مریضوں کی تعداد 58 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بھی 1 لاکھ 80 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -