ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

امریکا کی مزید ممالک کو 30 دن تک روسی تیل خریدنے کی اجازت

اشتہار

حیرت انگیز

واشگٹن : امریکا نے مزید ممالک کو 30 دن تک روسی تیل خریدنے کی اجازت دے دی،جس کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے مزید کئی ممالک کو روسی تیل خریدنے کی عارضی اجازت دے دی ہے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی جانب سے بتایا گیا امریکا کی جانب سے روسی تیل کی خریداری کے لیے مزید 30 دن کی مہلت دی گئی ہے، جس کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے تحت روسی تیل 11 اپریل تک فروخت کیا جا سکے گا، جس کا مقصد سپلائی میں کمی کے خدشات کو دور کرنا ہے۔

یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کیے جانے کے باعث مشرقِ وسطیٰ سے خام تیل کی ترسیل شدید متاثر ہے۔ اس بندش کی وجہ سے عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا تھا، جس نے عالمی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی توانائی ایجنسی نے بھی ہنگامی اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔ ایجنسی نے اپنے ذخائر سے 400 ملین بیرل تیل مارکیٹ میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ رسد اور طلب کے فرق کو کم کر کے قیمتوں کو مستحکم کیا جا سکے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی رعایت اور عالمی توانائی ایجنسی کے اس مشترکہ اقدام سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ہوش ربا اضافے کو روکنے میں مدد ملے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں