اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

امریکی سفیر کی انسانیت کیخلاف جرائم پر روس، چین اور برما سمیت کئی ممالک پر تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی سفیر بیتھ وین شیک نے انسانیت کیخلاف جرائم پر روس، چین اور برما سمیت کئی ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کچھ ریاستیں بین الاقوامی فوجداری عدالت کی رکن ہیں اور کچھ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی عالمی فوجداری انصاف کی سفیر بیتھ وین شیک نے پریس کانفرنس کی، صحافی نے سوال کیا کہ امریکا انسانی جرائم میں ملوث ہونے پر بھارت اور اسرائیل پر بات کیوں نہیں کرتا۔۔ امریکا کا اپنے دوست ممالک کے حوالے سے دہرا معیارکیوں ہے۔

امریکی خصوصی سفیر نے جواب میں کہا کہ بین الاقوامی انصاف کا نظام نامکمل ہے، کچھ ریاستیں بین الاقوامی فوجداری عدالت کی رکن ہیں اور کچھ نہیں، امریکی حکومت ہمیشہ انصاف اور احتساب کی بات کرتی ہے۔

امریکی خصوصی سفیر نے افغان طالبان کے طرز حکومت پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں پر صنفی ظلم، اقلیتوں پر حملے تشویشناک ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں