تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

پاکستان اور امریکا کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں، ائیرچیف

اسلام آباد: ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کیساتھ مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کی قدر کرتا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق امریکی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی ہے، جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر امریکی سفیر نے کہا کہ پاک فضائیہ کی خودانحصاری کے میدان میں غیرمعمولی ترقی قابلِ تعریف ہے۔ ڈونلڈ بلوم نے علاقائی امن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ دونوں ممالک میں خوشگوار تعلقات قائم ہیں، پاکستان امریکا کیساتھ مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کی قدر کرتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ دونوں فریقین کے درمیان تربیت اور آپریشنل شعبوں میں فوجی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Comments