The news is by your side.

Advertisement

امریکی سفیرکی مزارقائد پرحاضری، پھول چڑھائے

کراچی: پاکستان میں تعینات امریکی سفارت کارڈیوڈ ہیل نے مزارقائد پرحاضری دی اورپھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے مزار قائد پرحاضری دی پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اس موقع پر امریکی قونصل جنرل برین ہیڈ بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

مزارقائد پر تعینات نیوی کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے امریکی سفیر کو سلامی پیش کی گئی۔

مزار قائد پرحاضری کے بعد ڈیوڈ ہیل نے مہمانوں کے تاثراتی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کئے انھوں نے لکھا کے میں قائد اعظم کی شخصیت سے بہت متاثرہوں اوریہاں آنا میرے لئے باعث فخرہے۔

امریکی سفیر کومزار قائد کے ساتھ ملحقہ میوزیم میں رکھی بابائے قوم کے استعمال میں رہنے والی اشیاء بھی دکھائی گئیں۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اورمزار قائد کو عام افراد کیلئے بند رکھا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں