تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ویانا: امریکی اور کینیڈین سفارتکار پر اسرار بیماریوں کا شکار

ویانا: آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں تعینات امریکی اور کینیڈین سفارتکار متعدد ذہنی بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ویانا میں تعینات بیس سے زائد امریکیوں اور دیگر افراد میں ذہنی بیماریوں کی علامات رپورٹ ہوئی ہیں، اس کے علاوہ سفارتکاروں اور عملے کے ارکان نے چکر آنا، سماعت میں کمی اور توازن کھونے کی شکایات کیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ بیماریاں کس قسم کی ہیں ؟ ابھی تک واضح نہیں ہوا ہے، امریکی حکومت نے ویانا میں صحت سے متعلق واقعات کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ممکنہ طور پران ذہنی بیماریوں کی وجہ مائیکرو ویو اوون کی تابکاری ہوسکتی ہے کیونکہ اس قسم کی بیماریاں سال دوہزار سولہ سے سترہ کے درمیان کیوبا میں رپورٹ ہوچکی ہیں۔

برطانوی میڈیا نے مزید کہا کہ امریکا کا کیوبا پر سونک حملے کا الزام اور کیوبا کا انکار، دونوں ملکوں کی کشیدگی میں اضافے کی وجہ ہے۔

Comments

- Advertisement -