منگل, جون 9, 2026
اشتہار

امریکا اور اسرائیل نے ایران کے بارے میں غلط اندازہ لگایا، سابق موساد افسر رامی ایگرا کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

تل ابیب(25 مارچ 2026): اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سابق افسر رامی ایگرا نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران کے حوالے سے جو اندازے لگائے تھے وہ غلط ثابت ہوئے ہیں اور صرف فضائی حملوں کے ذریعے ایران کو شکست دینا ممکن نہیں۔

رامی ایگرا کے مطابق ایرانی قیادت کو ہٹانے سے تہران میں تبدیلی لانے کی خواہش حقیقت نہ بن سکی۔ انہوں نے واضح کیا کہ رضا پہلوی جیسے جلاوطن رہنما ایران کے اندر متبادل قیادت کے طور پر قبول نہیں کیے جا سکتے اور نہ ہی وہ وہاں کوئی بڑی تبدیلی لا سکتے ہیں۔

سابق موساد افسر نے جنگی حکمتِ عملی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل محض فضائی حملوں سے ایران کو کبھی مغلوب نہیں کر سکتے۔ انہوں نے دوسری جنگِ عظیم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جنگ صرف فضائی کارروائی سے نہیں بلکہ زمینی پیش قدمی سے جیتی جاتی ہے۔

سابق موساد افسر کا کہنا تھا کہ ایران پر چار ہفتوں سے جاری حملوں کا مقصد اسے جوہری ہتھیاروں سے روکنا تھا، لیکن اس مہم نے الٹا ایران کے جوہری بننے کے امکانات کو بڑھا دیا ہے۔

رامی ایگرا نے خبردار کیا کہ ایران کے ساتھ جاری یہ تنازع اب محض عسکری نہیں رہا بلکہ یہ توانائی کی جنگ میں تبدیل ہو سکتا ہے، جس کے عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں