تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

قطرکا امریکہ سےایف 15 طیارے خریدنے کا اعلان

واشنگٹن: قطر نےامریکہ سے ایف 15 طیاروں کی خریداری کے لیے 12 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کردیے۔

تفصیلات کےمطابق قطراور امریکہ کے درمیان ایف 15طیاروں کی خریداری کا معاہدہ امریکی وزیر دفاع جم میٹس اور ان کے قطری ہم منصب کے درمیان ملاقات کے دوران طے پایا۔

قطری حکام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ہمیں اس بات میں کبھی کوئی شبہ نہیں رہا لیکن یہ معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکی ادارے ہمارے ساتھ ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اس معاہدے کے تحت قطر کو جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی اور دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی تعاون میں اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب امریکی بحریہ کے دو جہاز بھی مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے کے لیے قطر کی حماد بندرگاہ پہنچ گئے ہیں۔

خیال رہےکہ مشرق وسطی میں سب سے بڑا امریکی فوجی اڈہ قطر میں ہے جہاں 11 ہزار سے زیادہ امریکی فوجی تعینات ہیں۔


قطر دہشت گردوں کی مالی معاونت چھوڑ دے‘ ڈونلڈ ٹرمپ


یاد رہےکہ قطر کے ساتھ معاہدے سے چند ہفتے پہلے ہی امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ 100 ارب ڈالر سے زیادہ کا اسلحہ فروخت کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگایا تھا جبکہ اس سے پہلے سعودی عرب سمیت متعدد عرب ممالک نے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

- Advertisement -