تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

امریکا اور قطر کے درمیان دہشت گردی کے خاتمے کا معاہدہ

امریکا اور قطر کے درمیان دہشت گردی کے خاتمے اور مالی معاونت روکنے کے لیے معاہدے پر دستخط کرلیے گئے۔ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک نے معاہدہ کو ناکافی قرار دے دیا۔

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان جاری تنازعہ کے حل کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے اور قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن سے ملاقات کی۔

اس موقع پر امریکا اور قطر کے درمیان دہشت گردی سے نمٹنے اور اس کے لیے مالی وسائل کی روک تھام کے لیے معاہدے پر دستخط ہوئے۔

معاہدے کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک قطر پیش کیے گئے مطالبات کو تسلیم نہیں کرلیتا اس پر عائد پابندیاں برقرار رہیں گی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں کشیدگی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ واحد مقصد ہے۔

قطری وزیر خارجہ شیخ محمد نے عرب ممالک سے قطر کی معاشی و مالی ناکہ بندی ختم کرنے کی اپیل کی۔


Comments

- Advertisement -