تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

امریکہ : اسکولوں میں مسلمانوں کے تہوار پر عام تعطیل کا اعلان

الباما: امریکی ریاست الباما کے دارالحکومت مانٹگومیری میں مسلمانوں کے تہواروں پر اسکولوں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے.

غیرملکی میڈیا کے مطابق مسلمانوں کی جانب سے ایک درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ مسلمانوں کو بھی دیگر مذاہب کی طرح مذہبی تہوار پر چھٹی دی جائے، جسے مانٹگومری ایجوکیشن بورڈ کی جانب سے منظور کر لیا گیا ہے.

مانٹگومیری ایجوکیشن بورڈ نے 2 کے مقابلے میں 6 ووٹ دے کر فیصلہ کیا ہے، فیصلے کے تحت مسلمانوں کے تہوار عیدالفطر اور عیدالاضحی کے موقع پر آئندہ اسکولوں میں عام تعطیل ہوگی۔

واضح رہے کہ رواں برس امریکی ریاست نیویارک پہلی مرتبہ عید الضحی پر 1800 اسکول اسلامی فریضے کی ادائیگی کے باعث مسلمان طالب علموں کے لئے بند رہے.

Comments

- Advertisement -