تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

امریکا کا افغانستان میں فوج بھیجنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکا نے افغانستان سے سفارت کاروں کے انخلا کے لیے 3ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے فوجی بھیجنے کے حکم نامے پر دستخط کردیے۔ 3ہزار فوجی اہلکار افغانستان سے سفارت کاروں کے انخلا میں معاونت کریں گے۔

فوج اہلکار برطانوی شہریوں کے افغانستان سے انخلا میں بھی مدد کریں گے، فوجی اہلکار 24سے48گھنٹوں کے دوران کابل ایئرپورٹ پہنچ جائیں گے۔

ترجمان پینٹاگون جان کربی کا کہنا ہے کہ نیا مشن مکمل طور پر عارضی اور مخصوص مقصد کے لیے ہے، 3ہزار فوجی بھیجنے سے31اگست کے انخلا کے فیصلے پر اثر نہیں پڑے گا۔

کابل کس کا ہوگا؟ بہت جلد کیا ہونے جارہا ہے؟ امریکی خفیہ اداروں کے تہلکہ خیز انکشافات

ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے کابل میں سفارت خانے کی جگہ تبدیل کرنے کی تردید کردی۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس نے کہا کہ کابل میں امریکی سفارتخانہ موجود جگہ پر ہی کام کرتا رہے گا۔

امریکی وغیرملکی افواج دوبارہ افغانستان آئیں گی؟ صدر بائیڈن کا بڑا فیصلہ

دوسری جانب امریکی وزیردفاع اور امریکی وزیرخارجہ نے افغان صدر اشرف غنی کو فون کیا اس دوران گفتگو ہوئی کہ امریکا افغانستان کی سلامتی اور استحکام میں مددکرتا رہے گا۔

رہنماؤں نے کہا افغانستان سیکیورٹی صورت حال کے باعث امریکا شہریوں کو افغانستان سے نکال رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -