واشنگٹن(8 مئی 2026): امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنے اتحادی ممالک کو ہتھیاروں کی فروخت کے بڑے دفاعی معاہدوں کی منظوری دے دی ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ان معاہدوں کی مجموعی مالیت 25.8 ارب ڈالر ہے، جو کہ گزشتہ ہفتے امریکی انتظامیہ کی جانب سے بتائی گئی رقم سے تین گنا زیادہ ہے۔
اس سے قبل امریکی انتظامیہ نے خلیجی اتحادیوں کے لیے 8.6 ارب ڈالر کے فوری نوعیت کے ہتھیاروں کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔
ٹرمپ انتظامیہ کا جرمنی سے 5 ہزار امریکی فوجیوں کے انخلا کا فیصلہ
اعداد و شمار میں اس بڑے فرق کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ ایک انتظامی معاملہ ہے، کیونکہ امریکی حکومت ان معاہدوں کو مکمل طور پر نئے سودوں کے بجائے سابقہ منظوریوں میں ترمیم کے طور پر دیکھتی ہے۔
امریکا کا کہنا ہے کہ ان دفاعی سودوں کا مقصد ان اتحادی ممالک کے ساتھ امریکی عزم اور تعاون کا اظہار کرنا ہے جنہیں 28 فروری کے بعد سے ایران کی جانب سے حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان معاہدوں سے خطے میں اتحادی ممالک کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


