جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

امریکا نے اسرائیل کو 6.5 ارب ڈالر کے فوجی سازوسامان کی فروخت کی منظوری دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن(31 جنوری 2026): امریکا نے اسرائیل کو 6.5 ارب ڈالر کے فوجی سازوسامان کی فروخت کی منظوری دیدی۔

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق امریکا کی جانب سے اسرائیل کو 6.5 ارب ڈالر کا فوجی سازوسامان فراہم کیا جائے گا۔

امریکا کی جانب سے اسرائیل کو فراہم کیے جانے والے فوجی سازوسامان میں 3.8 ارب ڈالر کے اپاچی ہیلی کاپٹر اور 1.98 ارب ڈالرکی لائٹ وہیکلز شامل ہیں، اسرائیل کو نیمر  آرمڈ پرسنل کیریئر کے پاور  پیکس اور لاجسٹک سپورٹ سمیت دیگر فوجی سازوسامان بھی فراہم کیا جائے گا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ فروخت اسرائیل کی موجودہ اور مستقبل کی سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ کرے گی، خاص طور پر اسرائیل کو زمینی افواج کی نقل و حرکت اور آپریشنل استعداد بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ امریکا کو غزہ جنگ میں اسرائیل کی حمایت پر شدید تنقید کا سامنا ہے، کئی قانون دان حکومت سے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں