تازہ ترین

امریکہ اورسعودی عرب کےدرمیان جدید دفاعی میزائل کا معاہدہ

واشنگٹن: امریکہ نے سعودی عرب کو جدید تھاڈ میزائل دفاعی نظام فروخت کرنے کی منظوری دے دی، اس نظام میں یہ صلاحیت ہے کہ یہ کسی بھی ٹیکنالوجی مثلاً جنگی ہتھیاروں کو تباہ کر سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ 15 ارب ڈالرز کا جدید دفاعی میزائل فروخت کرے گا اس سے سعودی عرب اور خلیج کی سیکورٹی کو ایران اور دیگر علاقائی خطرات کے خلاف بہتربنانے میں مدد ملے گی۔

خیال رہے کہ امریکہ کی جانب سے یہ اعلان سعودی عرب کے روس سے ایئر ڈیفنس سسٹم خریدنے کے اعلان کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا میں شمالی کوریا کی جانب سے ممکنہ میزائل حملے کےخلاف جدید تھاڈ میزائل دفاعی نظام نصب کیا جا رہا ہے۔

جدید دفاعی میزائل کے اس نظام سے درمیانے فاصلے تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل کو مار گرایا جاسکتا ہے جبکہ یہ نظام 200 کلو میٹر تک کے فاصلے میں کام کرتا ہے اور 150 کلومیٹر بلندی تک پراثرہوتا ہے۔


سعودی عرب نے روس سے دنیا کا خطرناک ترین طیارہ شکن نظام خرید لیا


واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب نے روس سے دنیا کےخطرناک ترین طیارہ شکن نظام ’ایس 400‘ کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -