واشنگٹن(31 جنوری 2026): امریکا نے سعودی عرب کو پیٹریاٹ میزائلز کی فروخت کی منظوری دے دی جس کی مجموعی مالیت تقریباً 9 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔
بلوم برگ کی رپورٹ کےمطابق پینٹاگون نے سعودی عرب کو پیٹریاٹ میزائلوں کی فروخت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو 730 جدید کیپیبلٹی میزائلز اور متعلقہ آلات فراہم کیے جائیں گے۔
رائٹرز کے مطابق پینٹاگون کا کہنا ہے کہ محکمہ خارجہ کی یہ منظوری سعودی عرب کی جانب سے 730 PAC-3 MSE میزائلوں کی خریداری کی درخواست کے بعد سامنے آئی ہے۔
پینٹاگون کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ فروخت سے مشرق وسطیٰ میں فوجی توازن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور اس سے امریکی دفاعی تیاری پر بھی کوئی منفی اثر نہیں ہوگا۔
خیال رہے کہ امریکا نے یہ منظوری ایسے وقت میں دی ہے، جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


