تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

تیل بردار جہاز پر امریکی قبضے کی کوشش، ایران کی جوابی کارروائی

امریکا نے خلیج عمان میں ایرانی تیل بردار جہاز روک لیا تاہم ایرانی بسیج فورس (سپاہ پاسداران) نے ٹینکر پر امریکی قبضے کی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنہ 2018 ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جوہری معاہدے کی منسوخی کے بعد ایران کے تیل کی برآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے، تاہم ایران نے پابندی کے باوجود اپنی برآمد کو جاری رکھا۔

اب خبر سامنے آئی ہے کہ امریکی بحریہ نے خلیج عمان میں ایرانی آئل ٹینکر کو قبضے میں لیکر سامان دوسرے ٹینکر میں منتقل کرکے نامعلوم مقام کی جانب جانے کی ہدایت کی تاہم ایرانی سپاہ پاسدارن کی بحری فورس ٹینکر کو اپنے قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپاہ پاسداران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے جہاز کو دوبارہ روکنے کی کوشش کی تاہم اب آئل ٹینکر ایرانی سمندری حدود میں موجود ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا۔

Comments

- Advertisement -