پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

’’ایران میں رجیم چینج کی امریکی کوششیں ناکام ہوگئیں‘‘ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایرانی صحافی جون حسین نے ایران میں رجیم چینج کی امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں جنگ میں بھی ناکامی ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آورمیں میزبان وسیم بادامی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایران امریکہ اور اسرائیل سے متعلق حالیہ صورتحال پر اپنا تجزیہ پیش کیا۔

ایرانی صحافی جون حسین نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے نفسیاتی حربے استعمال کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی ایران میں رجیم چینج کی کوشش ناکام ہوگئی، حملہ کیا تو اس سے امریکا کو نقصان ہوگا کیونکہ پھر ایرانی قوم اکٹھی ہوجائے گی، مکمل جنگ میں بھی امریکا اور اسرائیل کو شکست ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ میں تہران میں موجود ہوں اور ایران میں کہیں بھی کسی قسم کے مظاہرے نہیں ہورہے معمولات زندگی معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے موساد کے انفرااسٹرکچر کو ختم کرنبے کیلیے انٹرنیٹ بلیک آؤٹ ضروری تھا لیکن اب اسے بتدریج بحال کیا جارہا ہے۔ جس کی مثال یہ ہے کہ میں آپ سے انٹرنیٹ کی بحالی وجہ سے ہی بات کر پا رہا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل نے شاید اپنے کارڈ پہلے پلے کرلیے ہیں، حملے کا خوف تو فی الوقت موجود ہے تاہم ایرانی عوام بھی ذہنی طور پر تیار ہیں۔

ٹرمپ نے ایران سے تمام سفارتی روابط منقطع کردیے، فضائی حملوں کا امکان، امریکی میڈیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں