ہفتہ, اکتوبر 12, 2024
اشتہار

عراقی مزاحمتی گروپ کی عراق میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

بغداد: عراقی مزاحمتی گروپ نے ایران کے خلاف اسرائیل کا ساتھ دینے پر عراق میں قائم امریکا کے فوجی اڈوں پر حملہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عراقی مزاحمتی گروپ نے اسرائیل پر ایرانی حملوں کے بعد جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف اسرائیل کا ساتھ دیا تو عراق میں موجود اس کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

اس نے کہا کہ امریکا نے ایران کے خلاف عراقی فضائی حدود کا استعمال کیا تو اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، امریکا ایران کے خلاف کسی جارحانہ اقدام میں مداخلت سے باز رہے۔

- Advertisement -

مزاحمتی گروپ نے مزید کہا کہ اسرائیل نے عراقی فضائی حدود کو استعمال کیا تو بھی امریکی اڈوں اور مفادات کو ٹارگٹ کریں گے۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اسرائیل پر حملہ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصر اللہ کی شہادت کا ردعمل ہے جس میں اہم عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد میزائل داغے جنہوں نے تل ابیب میں اہداف کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی آئرن ڈوم حملہ روکنے میں ناکام رہا اور متعدد ایرانی میزائل نشانے پر جا لگے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائلوں کو آئرن ڈوم سسٹم کے ذریعے تباہ کیا گیا، فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر فعال ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں