منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

شام میں روس کے فضائی حملوں کاصرف 30 فیصدہدف داعش ہے, امریکہ کا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

بغداد : امریکہ کی روس کیخلاف ہرزہ سرائی جاری ہے، امریکہ نے ایک بار پھرالزام لگادیا کہ شام میں روس کے فضائی حملوں کا صرف تیس فیصد ہدف داعش ہے.

عراق کا دورہ کرنے والے امریکی ایلچی کا کہنا ہے کہ شام میں روس کے ستر فی صد حملوں کا نشانہ صدر بشار الاسد کی حکومت کےخلاف لڑنے والے حزبِ اختلاف کے گروہ بن رہے ہیں۔

بریٹ مک گارک نے بغداد میں عراقی اور امریکی فوجی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کیں جن میں داعش کے خلاف جاری فوجی کارروائی اور عسکری کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

مغربی ممالک اور شامی حزبِ اختلاف کا مؤقف رہا ہے کہ روس شام میں فضائی حملوں کے آغاز سے ہی اسد حکومت کے مخالفین کو نشانہ بنا رہا ہے لیکن روسی حکام اس الزام کی تردید کرتے آئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں