تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

امریکا نے‌ کرونا کی ممکنہ ویکسین کا 90 فیصد اسٹاک خرید لیا

واشنگٹن: امریکا نے دنیا بھر سے کرونا کی ممکنہ ویکسین کا 90 فیصد اسٹاک خرید لیا، مارکیٹ میں اب یہ دوا اکتوبر کے بعد ہی دستیاب ہوگی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کے شعبہ صحت برائے انسانی خدمات (ایچ ایچ ایس) نے کرونا کے کے لیے مؤثر قرار دی جانے والی دوا ریمیڈی سیور دنیا بھر سے خرید لی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے اتنے بڑے پیمانے پر ویکسین کی خریداری کی کہ اب اُسے آئندہ تین ماہ تک دوا کی کمی کا سامنا نہیں‌کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کی دوا : روس کو بڑی کامیابی مل گئی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گیلیڈ سائنسز کی جانب سے تیار کی جانے والی ریمیڈی سیور نےٹرائل کے دوران اب تک سب سے بہترین نتائج دیے، اس ویکسین کی آزمائش ویسے تو کم مریضوں پر کی گئی تھی مگر ماہرین نے اُسے صحت بخش قرار دیا۔

امریکا نے جولائی کے مہینے میں ویکسین کا 90 فیصد اسٹاک آئندہ ماہ اگست اور ستمبر کے لیے محفوظ کرلیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کی بڑے پیمانے پر خریداری کی وجہ سے ریمیڈی سیور کی دنیا بھر میں قلت پیدا ہوجائے گی اور اکتوبر کے مہینے تک یہ کسی بھی ملک میں آسانی سے دستیاب نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس: یورپ نے ویکسین بننے سے قبل ہی خرید لی

یاد رہے کہ ریمیڈی سیور اینٹی وائرل دوا  ہے جسے عام طور پر زکام کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، امریکا، جاپان اور روس کی حکومتوں نے اس دوا کو کرونا مریضوں پر استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

 

Comments

- Advertisement -