ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

امریکی طیاروں کی تباہی کا ایرانی دعویٰ جھوٹ پر مبنی، امریکی سینٹرل کمانڈ کا دو ٹوک اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی سینٹرل کمانڈ نے امریکی لڑاکا طیاروں کو تباہ کرنے کا پاسداران انقلاب کا دعویٰ مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے امریکی لڑاکا طیاروں کو گرانے کے دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

امریکی حکام نے ایرانی بیانیے کو بے بنیاد اور حقیقت کے برعکس قرار دیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا یہ دعویٰ کہ انہوں نے امریکی طیاروں کو تباہ کیا ہے، محض پروپیگنڈا اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی امریکی لڑاکا طیارے کو نشانہ بنانے میں ناکام رہا ہے اور امریکی جنگی طیارے ایران میں کارروائیوں کے دوران اپنی مکمل فضائی برتری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی نیوی، فضائیہ اور میرین کور کے تمام طیارے اپنے اہداف کے مطابق بدستور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

خیال رہے خطے میں فوجی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر حملوں اور دفاعی کامیابیوں کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ امریکی حکام کا اصرار ہے کہ ان کی دفاعی اور جارحانہ صلاحیتیں محفوظ اور فعال ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں