اسلام آباد : امریکا نے پاکستانیوں کیلئے ویزاپالیسی تبدیل کردی، جس کے بعد اب پانچ سال نہیں صرف تین ماہ کا ویزا دیا جائےگا جبکہ ویزے کی فیس 192 ڈالرز کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان کیلئے ویزا پالیسی میں تبدیلی کردی گئی، جس میں ویزہ مدت میں کمی ، ویزا فیس میں اضافہ شامل ہیں۔
امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے ویزا مدت 5 سال سے کم کرکے3 ماہ کردی گئی جبکہ صحافیوں کو 3 ماہ کا ویزا جاری کرے گا اور سرکاری حکام کوویزا کام کی مدت کومدنظر رکھ کر جاری کیاجائےگا۔
اس کے علاوہ امریکی ویزے کی فیس 160 ڈالرز سے بڑھا کر 192ڈالرز کردی گئی، امریکا نے ویزا پالیسی اور فیس میں تبدیلی پاکستان کے اقدام کی وجہ سے کی۔
خیال رہے پاکستان پہلے ہی امریکی شہریوں کے لئے ویزا مدت میں کمی جیسے اقدامات کرچکاہے۔
یاد رہے مارچ 2018 میں امریکی حکومت نے ویزا شرائط کومزید سخت کردیا تھااور کہا تھا امریکی ویزا اپلائی کرنے والوں کو اب اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات اور ای میل اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ پرانے فون نمبرز بھی فراہم کرنے ہوں گے۔