The news is by your side.

Advertisement

‘ امریکا اور چین سرد جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے’

بیجنگ: چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ امریکا اور چین سرد جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ امریکی سیاسی قوتیں دوطرفہ تعلقات ہائی جیک کر رہی ہیں، ایسی امریکی سیاسی قوتوں کو روکنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا مشترکہ دشمن ہےایک دوسرے سےمل کر تعاون کرنا ہوگا، امریکا کا سیاسی وائرس چین پر حملہ کر رہاہے اور دونوں ممالک سرد جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ کوروناکی وجوہات جاننےکیلئےعالمی سائنسی کمیونٹی سےتعاون کو تیار ہیں اس لیے زندگیاں بچانے کیلئےجاری کام میں کوئی بھی رکاوٹ نہ بنے،وباکے خلاف عالمی تعاون کو نہ روکاجائے اور عالمی ادارہ صحت کی قیادت کو کمزور نہ کیا جائے۔

چینی وزیرخارجہ نے پریس کانفرنس میں پاکستانی صحافی سےطیارہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ حادثے پر خلوص کےساتھ اظہارہمدردی کرتےہیں۔

خیال رہے کہ چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی تاحال برقرار ہے۔ مہلک وائرس پا قابو پانے کے لیے دنوں ممالک نے مشترکہ کاوشوں کے عزم کا اظہار کیا تھا بعد ازاں فریقین کے درمیان پھر سے تلخیاں دیکھی گئیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بیجنگ سے باہمی تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں جب کہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے الزام عائد کیا کہ چین کوویڈ۔19 وباء کے خلاف اقدامات میں مدد دینے کے لیے معلومات کے تبادلے سے انکار کررہا ہے۔

چین واضح کر چکا ہے کہ عالمی وبا کروناوائرس کو شکست دینے کے لیے امریکا کو بیجنگ سے تعاون برقرار رکھنا ہوگا، دونوں ممالک کو کرونا کے خلاف تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں