نیو جرسی (24 جنوری 2026): امریکی شہروں کو سڑکوں کی صفائی کے لیے نمک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
امریکی ریاست نیو جرسی کے میئر برائن واہلر نے ایک بیان میں کہا کہ انھوں نے 33 سالہ سروس میں ایسا بحران کبھی نہیں دیکھا، برف اور ژالہ باری سے نمٹنے کے لیے روڈ سالٹ کی کمی سنگین مسئلہ بن گئی ہے۔
برائن واہلر کے مطابق نیو جرسی کے متعدد شہروں میں سڑکوں کے لیے نمک دستیاب نہیں ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق نیو جرسی، پنسلوینیا، اوہائیو اور دیگر ریاستوں کے شہر راک سالٹ کے ختم ہوتے ذخیرے کو پورا کرنے میں ناکامی کا سامنا کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے سڑکیں مزید خطرناک ہو جائیں گی۔ پٹسبرگ کے میئر نے کا کہنا تھا کہ اس صورت حال کے ذمہ دار وہ جنوبی شہر ہیں جہاں پتھر نمک کی زیادہ طلب ہے۔
امریکا میں درجہ حرارت جان لیوا حد تک گرنے کی پیش گوئی، برفباری سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سردی کا ایک شدید طوفان اس ہفتے کے آخر میں ملک کے کئی حصوں کو متاثر کرنے جا رہا ہے، جس کی زد میں 23 کروڑ سے زائد افراد آئیں گے۔ بعض علاقوں میں منجمد درجۂ حرارت اور 12 انچ تک برف جمع ہونے کی توقع ہے۔ مڈویسٹ اور شمال مشرقی علاقوں میں، خاص طور پر میساچوسٹس، نیویارک، نیو جرسی، کنیکٹیکٹ، پنسلوینیا اور اوہائیو میں، پتھریلا نمک (راک سالٹ) اور برف پگھلانے والا مواد نایاب ہوتا جا رہا ہے، جس سے بلدیاتی ادارے اور گھروں کے مالکان یکساں طور پر متاثر ہو رہے ہیں۔
ان علاقوں میں سے بعض کے لیے یہ قلت کوئی نئی بات نہیں ہے، گزشتہ سال بھی اسی طرح کی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ راک سالٹ کی قلت کی بڑی وجوہ میں اس سردیوں کے آغاز سے جاری شدید سردی، برفباری، اور ترسیل میں تاخیر شامل ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


