ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

جنرل راحیل شریف کی امریکی فوج کے کمانڈر جان کیمبل سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

روالپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے امریکی فوج کے کمانڈر جان کیمبل نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو روالپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں پاک افغان سرحد میں سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری لانے اورمفاہمت کے عمل پر بات چیت ہوئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر بھی بات ہوئی ہے۔

ملاقات میں امریکہ کے قائم مقام نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان جیرٹ بلینک بھی موجود تھے۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی بارڈرفورس نے نکیال سیکٹر پر شدید فائرنگ اور گولہ باری کی ہے۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر دشمن کی توپیں خاموش کرا دیں ۔

اس سے قبل ڈی جی رینجرزپنجاب کی سربراہی میں ایک وفد نے بھارت کا دورہ کرکے ورکنگ باونڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا اٹھایا تھا۔

دونوں ممالک میں اتفاق ہوا تھا کہ سرحدوں پر فائر بندی کی جائے گی اور بھارتی فورسز پہلی گولی نہیں چلائیں گی، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے فائر بندی کے معاہدے خلاف ورزی کی ہے ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں