جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

امریکی کمیشن کا ٹرمپ سے ’’را‘‘ اور ’’آر ایس ایس‘‘ پر پابندی لگانے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (18 مارچ 2026): امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے ٹرمپ انتظامیہ نے بھارتی خفیہ ایجنسی را پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے ٹرمپ انتظامیہ سے بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ اور ہندو انتہا پسند دہشتگرد جماعت ’’آر ایس ایس‘‘ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی محکمہ خارجہ کو اس حوالے سے سالانہ رپورٹ ارسال کر دی ہے۔

امریکی کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نئے قوانین کے ذریعے مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارتی حکومت امریکا میں اقلیتوں کے خلاف جرائم میں ملوث ہے۔ ’’را‘‘ اور آر ایس ایس اہلکاروں کے امریکا داخلے پر پابندی لگائی جائے۔

دریں اثنا ایف بی آئی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیتھ جانکی کی اہم پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے بھارتی ایجنٹ کی حوالگی سے متعلق سوال کرتے ہوئے دریافت کیا کہ کیا ایف بی آئی بھارتی ایجنٹ یادو کو امریکا لانے کے اقدامات کر رہا ہے؟

ہتھ جانکی نے اس سوال کو ٹالتے ہوئے جواب دیا کہ آج کی پریس کانفرنس 10 مطلوب ترین مفرور ملزمان سے متعلق ہے اور آج ہم صرف ان مخصوص مفرور ملزمان پر بات کریں گے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف بی آئی کی پریس کانفرنس میں ایک اور بھارتی شہری بدھریش کمار پٹیل کا تذکرہ بھی ہوا۔ بدھریش کمار بھی ایف بی آئی کے 10 اہم ترین مفرور ملزمان میں شامل ہے اور اس کی معلومات دینے پر امریکی حکومت نے ڈھائی لاکھ ڈالرز کا انعام رکھا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں