تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

امریکا کا پاکستانی صحافیوں صابر شاکر، ارشد شریف کے خلاف مقدمات پر اظہار تشویش

واشنگٹن: امریکا نے پاکستانی صحافیوں صابر شاکر اور ارشد شریف کے خلاف مقدمات پر اظہار تشویش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں پاکستانی صحافیوں کے خلاف بنائے جانے والے مقدمات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کی آواز کو دبانا نہیں چاہیے۔

نیڈ پرائس نے کہا صحافیوں کو کبھی بھی جبر کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے، وزیر خارجہ ٹونی بلنکن سے پاکستانی صحافت کی آزادی پر سوال ہوا تھا، وہ دنیا بھر میں آزادی صحافت پر بات کر چکے ہیں۔

انھوں نے کہا دنیا بھر کے ممالک آزادی اظہار، آزادی صحافت کے حق کا احترام کریں۔

نیڈ پرائس نے مزید کہا ٹونی بلنکن اور بلاول بھٹو ملاقات میں معاشی صورت حال پر بات ہوئی تھی، پاکستان کو مستحکم اور فائدہ مند اقتصادی بنیادوں پر کھڑا دیکھنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا امریکا کے نئے سفیر مختلف اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے، صحافی نے سوال کیا کہ کیا نئے امریکی سفیر عمران خان کی جماعت سے ملاقات کریں گے؟ نیڈ پرائس نے جواب دیا کہ کسی ممکنہ ملاقات کے حوالے سے بات نہیں کرنا چاہوں گا۔

Comments