جمعرات, جنوری 22, 2026
اشتہار

امریکی قونصلیٹ کے نمائندوں کا ایدھی سنٹرمیٹھادرکا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: امریکن قونصلیٹ کی ٹیم نے کراچی کے علاقے میٹھادر میں واقع ایدھی سینٹرکا دورہ کیا، امریکن قونصلیٹ کے نمائندوں نےعبدالستارایدھی کی عیادت کی۔

تفصیلات کے مطابق ایدھی سینٹرمیٹھا درمیں امریکن قونصل کرسٹوفراورقونصل پیٹرک نے عبدالستارایدھی سے ملاقات کی اوران کی مزاج پرسی کی،اس موقع پرسخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔

امریکن قونصلیٹ کے نمائندوں نے ملاقات کے دوران عبدالستارایدھی کے لئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہارکیا اور امریکہ میں جاری ان کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عبدالستارایدھی اور بلقیس ایدھی کے فرزند فیصل ایدھی بھی موجود تھے۔

امریکن قونصل کرسٹوفراورقونصل پیٹرک نے میٹھادر میں موجود بچوں سے ملاقات بھی کی اوران کو تحفے تحائف بھی دیے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں