پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

امریکا کی پاکستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن(7 فروری 2026): امریکا نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ایکس پر بیان میں کہا کہ امریکا مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، امریکا اسلام آباد دھماکے سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

نیٹلی بیکر نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، شہریوں اور عبادت گاہوں پر دہشتگردی ناقابل قبول ہے،

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام حفاظت اور وقار کے ساتھ اپنے عقیدے پر عمل کے حق دار ہیں، امریکا امن و سلامتی کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، امریکا پاکستان میں استحکام کے لیے اپنی شراکت داری پر قائم ہے

دوسری جانب امریکی رکن کانگریس اور کانگریس میں پاکستان کاکس کے شریک چیئرمین ٹام سوازی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی مسجد میں خودکش حملہ کا سن کر انہیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔

ٹام سوازی نے اپنے بیان میں کہا کہ دورہ پاکستان میں انہیں بتایا گیا تھا کہ برکینافاسو کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ دہشتگرد حملے پاکستان میں ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کا سن کر شدید صدمہ ہوتا ہے، ہم سب کو مل کر دہشتگردی کی ہر قسم کا خاتمہ کرنا چاہیے اور لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنیوالوں کو مسترد کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نمازِ جمعہ کے دوران مسجد خدیجۃُ الکبریٰ میں خودکش دھماکے میں 32 افراد شہید اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں