پیر, جون 15, 2026
اشتہار

امریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں بڑی قرارداد منظور

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (8 مئی 2026): امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کے حق میں بڑی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔

ایران جنگ میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر بڑی پذیرائی مل گئی ہے۔ امریکی کانگریس (ایوان نمائندگان میں پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت میں قرارداد پیش کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس میں یہ قرارداد رکن ال گرین نے پیش کی، جس میں پاکستان کو ایران جنگ کے دوران ایک غیر جانبدار اور قابل اعتماد ثالٹ قرار دیا گیا۔

قرارداد میں ایران تنازع میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی رابطے قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ جنگ بندی اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں بھرپور تعاون کیا اور سفارتی وفود کی میزبانی اور مذاکرات کے لیے خصوصی اور قابل ستائش اقدامات کیے۔

قرارداد میں جنگ کی ہلاکت خیزی کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس جنگ کے باعث ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوئے۔ اقوام متحدہ کے ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق جاری تنازع کے نتیجے میں تقریباً 32 لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔

امریکی ایوان میں پیش کی گئی قرارداد میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس تنازع پر روزانہ تقریباً ایک ارب ڈالر خرچ ہو رہے ہیں جب کہ اس جنگ نے عالمی توانائی سپلائی اور فیول مارکیٹ کو بھی شدید متاثر کیا۔

قرارداد میں تنازع کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جنگ کا خاتمہ نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔

ایرانی اہداف پر حملے، پیار بھری تھپکی ہے، ٹرمپ

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں