تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھارت میں مذہبی آزادی کی بدتر صورتحال، امریکی کانگریس ارکان میں تشویش

واشنگٹن : بھارت میں مذہبی آزادی کی بدترصورتحال پر امریکی ارکان کانگریس نے تشویش ظاہرکردی ہے، اسپیکر پال رائن کو لکھے گئے خط میں معاملہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے سامنے اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔

بھارت میں مذہبی آزادی کی بدترین صورتحال نے امریکی ارکان کانگریس کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا، کانگریس کے ارکان نے اسپیکر کو خط میں معاملہ نریندری مودی سے اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔

اٹھارہ اراکین کانگریس نے مطالبہ کیا کہ بھارت میں مذہبی آزادی کی بدترین صورتحال کا نوٹس لیا جائے، گجرات میں دوہزارمسلمان قتل اورایک لاکھ بے گھرہوئے لیکن مودی نے آج تک مذمت کا ایک لفظ نہ کہا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں اقلیتیں کئی دہائیوں سے مظالم کا شکار ہیں، مودی سے ملاقات میں مذہبی آزادی کا معاملہ سرفہرست رکھا جائے۔

اس سے قبل امریکی اراکین کانگریس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نام ایک خط میں بھارت میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد اور عدم برداشت پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔

امریکی اراکین نے وزیر اعظم مودی پر زوردیا ہے کہ وہ مذہبی بنیادوں پر اقلیتوں کے خلاف تشدد کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کریں۔ اس خط پر آٹھ سینیٹرز اور 26 ارکان کانگریس نے دستخط کئے ہیں۔ خط میں بھارت میں ہندوﺅں کی جانب سے عیسائیوں، مسلمانوں اور سکھوں کے خلاف ناروا سلوک پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -