The news is by your side.

Advertisement

امریکی قونصل خانے میں صدارتی انتخابات کی خصوصی تقریب

کراچی: امریکی قونصل خانے کے زیر اہتمام صدارتی انتخابات 2016کی مناسبت سےایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کی سماجی شخصیات،کاروباری حضرات،صحافیوں اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے شرکا نےٹی وی پر براہ راست امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج دیکھے اور امریکی الیکشن کے بارے میں معلوماتی سیشنز میں حصہ لیا۔

تقریب سے خطاب کرتےہوئے قونصل جنرل گریس شیلٹن نے کہا کہ امریکا کواپنے صدیوں پرانے انتخابی نظام پر فخر ہے۔آج امریکی عوام نا صرف اپنے 45ویں صدرکو منتخب کریں گےبلکہ 34سینیٹرز،12ریاستی گورنرزاور ایوان نمائندگان کے ارکان کیلیے ووٹ بھی ڈالیں گے۔

گریس شیلٹن کا کہنا تھا کہ امریکی صدارتی انتخابات امریکی نظام زندگی کا لازمی جزو اورامریکی عوام کے حقوق کے ضامن ہیں۔ قونصل جنرل گریس شیلٹن کا کہنا تھا کہ نئی امریکی حکومت پاکستانی عوام کے ساتھ اپنے دوستی کے رشتےکو مزید مضبوط کرےگی۔

دوسری جانب امریکی سفارت خانے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ پاکستان میں امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں نے امریکی شہریوں کے لیے بیرون ملک ووٹنگ کی سہولت متعارف کرائی۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا مل کر جمہوریت،امن و استحکام اور معاشی ترقی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلیےکا م کر رہے ہیں۔ڈیوڈ ہیل نے امید ظاہر کی کہ جنوری 2017کےبعد قائم ہونے والی نئی امریکی حکومت پاکستان کے ساتھ دو ترفہ تعاون کو مزید فروغ دے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں