The news is by your side.

Advertisement

امریکن فلیگ فٹ بال ایونٹ کا انعقاد، نجی اسکول کے طلبا کی شرکت

کراچی: قائم مقام امریکی قونصل جنرل جون وارنر نے لیاری کے نجی تعلیمی ادارے ’’القادر اسکول‘‘ کے طلبا کو امریکن فلیگ فٹبال میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی نوجوان طلبہ کو ایونٹ میں حصہ لیتا دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات قائم مقام امریکی قونصل جنرل جون وارنر نے امریکن فٹبال میں حصہ لینے والے لیاری کے نوجوانوں سے ملاقات کی اور انہیں ایونٹ کا حصہ بننے پر مبارک باد بھی پیش کیا۔

امریکی قونصل جنرل کی جانب سے امریکن فلیگ فٹبال کی تربیت  کے لیے لیاری کے ایک لوئر مڈل کلاس نجی تعلیمی ادارے’’القادر اسکول‘‘ کا انتخاب کیا گیا، ایونٹ میں 20 طلبہ نے حصہ لیا جن کی عمریں 13 سے 18 سال تھیں۔ یہ ایونٹ امریکی اسپورٹس ڈپلومیسی کے تحت پہلی بار مقامی طلبہ کے لیے متعارف کرایا گیا۔

turkey-post-2

ایونٹ کی صدارت امریکی قونصل جنرل جون وارنر اورالقادراسکول کے پرنسپل دوست محمد دانش نے کی اور اِس نئے کھیل میں طلبہ کی بھرپور دلچسپی اورجوش و جذبے کو سراہا۔

اس موقع پر قائم مقام امریکی قونصل جنرل جون وارنر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’امریکن فٹ بال بہت عرصے سے امریکا کے مقبول ترین کھیلوں میں شامل ہے اور ہمیں امریکا  کے اس روایتی کھیل میں پاکستان کے نوجوان طلبہ کو شریک کر کے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے‘‘۔

turkey-post-1

انہوں نے کہا کہ ’’دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے اور شہریوں میں صحت مند اور فعال طرز زندگی کو فروغ دینے کے لیے اسپورٹس ڈپلومیسی بہترین طریقوں میں سے ایک ہے‘‘۔ اس موقع پر  امریکی قونصلیٹ جنرل کے رضاکار بھی شریک ہوئے، شرکا کو امیرکن فٹ بال کے قواعد سیکھنے اور اسے کھیلنے کا موقع ملا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں