تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ترک نواز جنگجوؤں کا امریکی قافلے پر حملہ

دمشق:شمالی شام میں ترکی کے حمایت یافتہ جنگجوﺅں نے امریکی فوجی قافلے پرحملہ کیا ہے۔ادھر ترکی کی بمباری سے راس العین کے دیہی علاقے ام العصافیر گاؤں میں چار عام شہری ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی فوج نے بتایاکہ امریکا نے روس کو آگاہ کیا کہ ترکی کے حمایت یافتہ عسکریت پسندوں نے تل تمر کے قریب امریکی فوجی قافلے پر حملہ کیا۔

شامی ذرائع نے اطلاع دی کہ ترکی کی بمباری سے راس العین کے دیہی علاقے ام العصافیر گاؤں میں چار عام شہری ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خزانہ اسٹیفن منوچن نے گذشتہ ہفتے ترکی کو متنبہ کیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ ضرورت کی صورت میں ترکی کے خلاف وہ پابندیاں عاید کرے گی جن کی فہرست امریکی انتظامیہ نے محفوظ کر رکھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک وہ شام میں جنگ بندی سے مطمئن ہیں۔ اس لیے اس اطمینان نے پچھلی پابندیوں کو ختم کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔

خیال رہے کہ امریکا اور ترکی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت ترکی نے کردوں کو سرحدی علاقہ خالی کرنے کے لیے پانچ دن (120 گھنٹے) کی مہلت دی تھی۔

Comments

- Advertisement -