تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کرونا وائرس، امریکا میں ہلاکتیں 50 ہزار سے تجاوز کرگئیں

واشنگٹن: امریکا میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں کرونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے، کرونا سے ہلاک افراد کی تعداد 50 ہزار 372 تک جاپہنچی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

امریکا میں تقریباً 30 ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 90 ہزار 27 ہوگئی ہے۔

امریکا میں ہر 6 میں سے ایک شہری کرونا وائرس کے باعث بے روزگار ہوچکا ہے اور ڈپریشن لیول 1930 میں آنے والے گریٹ ڈپریشن سے بھی زیادہ ہوگیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فضائیہ اور نیوی کی ماہر ہوا باز ٹیمیں امریکا بھر میں ایئرشوز منعقد کریں گی جس کا مقصد کرونا کے خلاف صف اول میں لڑنے والے طبی عملے اور عوام کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس ویکسین کی تیاری، ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا دعویٰ کردیا

دوسری جانب امریکی صدر نے 484 ارب ڈالر کے امدادی بل پر دستخط کردئیے، امداد کے تحت ملک میں متاثر ہونے والے چھوٹے کاروباری افراد کو قرض فراہم کیا جائے گا، امدادی رقم اسپتالوں اور کرونا ٹیسٹنگ پر بھی خرچ ہوگی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تمام شہری گائیڈلائنز پرعمل جاری رکھیں ہم کرونا وائرس کے خلاف جنگ ضرور جیتیں گے، ہمارے سائنسدان ویکسین بنانے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں اور ساتھ ساتھ کرونا ویکسین کے ٹرائل بھی جاری ہیں، ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 27 لاکھ 26 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جس میں سے 7 لاکھ 49 ہزار افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 91 ہزار 49 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -