پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

کیڈٹ کالج کامتاثرہ طالبعلم امریکی قونصل خانے طلب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے متاثرہ بچے اور اس کے والدین کو علاج کے غرض سے ویزا جاری کرنے لئے امریکی قونصل خانے نے طلب کرلیا ہے۔

لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے متاثرہ طالبعلم محمد احمد کو امریکی قونصل خانے نے طلب کرلیا ہے، طالبعلم کو علاج کی غرض سے امریکا جانے کے لئے ویزا جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

محمد احمد کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امریکی قونصل خانے کو علاج کے غرض سے ویزا جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی درخواست منظور کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل نے متاثرہ طالبعلم اور والدین کو طلب کرلیا ہے، امریکی قونصل جنرل نے چودہ دسمبر کی صبح ساڑھے سات بجے قونصل خانے پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کے پروٹول افسر مظفر ہاشمی بھی ان کے ہمراہ جائیں گے۔


مزید پڑھیں : کیڈٹ کالج لاڑکانہ، طالب علم کو علاج کے لیے امریکا بھیجنے کی تجویز


اس سے قبل استاد کے مبینہ تشدد کا شکار کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالب علم محمد احمد حسین کو دس رکنی میڈیکل بورڈ نے علاج کی غرض سے امریکا بھیجنے کی سفارش کی تھی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر تشکیل دیئے گئے دس رکنی میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ مرتب کرکے محکمہ صحت، حکومتِ سندھ کو ارسال کردی تھی۔

رپورٹ کے مطابق طالب علم پر بھاری چیز سے ضرب لگنے کے شواہد ملے ہیں جس کی وجہ سے وہ آکسیجن کی کمی کا شکار ہوگیا ہے اور دماغ کو آکسیجن نہ پہنچنے کے باعث وہ ذہنی استعداد کھو رہا ہے جس کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں اس لیے طالب علم کو علاج کی غرض سے امریکا بھیجا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں