تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

امریکا، کال سینٹر اسکینڈل میں 21 بھارتیوں کو 20 سال قید کی سزا

نیویارک: امریکا میں کال سینٹر اسکینڈل میں ملوث 21 بھارتیوں کو 20 سال تک قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جعلی کال سینٹر کے ذریعے ہزاروں امریکی شہریوں کو کروڑوں ڈالر سے محروم کردیا تھا، امریکی عدالت نے اسکینڈل میں ملوث 21 بھارتی نوجوانوں کو 4 سے 20 سال تک کی سزا سنائی ہے۔

کال سینٹر ایجنٹ مصیبت میں پھنسے امریکیوں کو ویلیو کارڈز خریدنے پر دباؤ ڈالتے اور انکار کی صورت میں انہیں گرفتاری کی دھمکی دیتے تھے، جعلی کال سینٹر کا ہدف عمر رسیدہ امریکی شہری اور غیر قانونی تارکین وطن تھے۔

سزا مکمل ہونے کے بعد زیر حراست مجرموں کو ملک بدر کردیا جائے گا، پروسیکیوٹر عدالت کو بتایا کہ بھارتی کال سینٹر نے متعدد ٹیلی فون فراڈ اسکیم متعارف کرائی، مجرمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 2012 سے 2016 کے درمیان منی لانڈرنگ اسکیم کے نظام کو مرتب کیا۔

رپورٹ کے مطابق کال سینٹر ایجنٹ خود کو انٹرنل ریونیو سروس، یو ایس سٹیزن اینڈ امیگریشن افسر ظاہر کرکے لوگوں کو ڈرایا کرتے تھے۔

امریکا کے محکمہ انصاف کے مطابق بھارتی کال سینٹر کے نرغے میں پھنس کر جب کوئی ایک مرتبہ ادائیگی کردیتا تو بھارت کے شہر احمد آباد میں بیٹھا ہوا ایجنٹ امریکا میں موجود ایجنٹس کو اطلاع کرتا اور یوں امریکا میں مقیم بھارتی رقم وصول کرتے۔

امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشن کے مطابق مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں سے یہ بھارتی کال سینٹر انڈسٹری کا پہلا بڑا اور بدترین مقدمہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکا میں منی لانڈرنگ اسکینڈل اور فراڈ میں تین بھارتی شہری گرفتار کیے گئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -