تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

امریکا میں آئندہ سال فروری تک کورونا سے ہلاکتیں 4 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ

واشنگٹن : امریکا میں آئندہ سال  فروری تک کورونا سے ہلاکتیں 4 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے جبکہ کورونا متاثرین کی تعداداسی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی اکتیس ریاستوں میں کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ، کورونا کیلئے امریکی فوکل پرسن ڈاکٹرانتھونی فائوچی کا کہنا ہےکہ کورونا کا معاملہ خراب سے خراب تر ہوتا جارہا ہے، لوگوں کو اب بھی بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹرانتھونی فائوچی نے مزید کہا کہ سماجی فاصلہ، ہاتھ دھونا اور ماسک کا استعمال انتہائی اہم ہے،عوام پر منحصر ہے کہ وہ اموات کم ہونے میں مدد کریں، سی ڈی سی گائیڈلائنز پر عمل کرکے اموات سے بچا جاسکتا ہے۔

امریکا میں کورونا متاثرین کی تعداد 8 ملین سے تجاوز کرگئی جبکہ اب تک کورونا کے 2 لاکھ 20 ہزارمریض ہلاک ہوچکے ہیں اور آئندہ فروری تک مزید 2 لاکھ اموات کا خدشہ ہے، جس  کے بعد  اموات 4 لاکھ تک پہنچ جائیں گی۔

خیال رہے دنیا بھرمیں دن بہ دن کورونا کیسزکی تعداد بڑھتی جارہی ہے، اب تک تین کروڑ اسی لاکھ افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ ہلاک افراد کی تعداد دس لاکھ پچاسی ہزار ہوگئی۔

بھارت میں ایک دن میں وائرس کے مزید پچپن ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد متاثرین کی تعداد اکہتر لاکھ سے تجاو زکر گئی۔

چین میں کورونا کے نئے کیسزسامنے آگئے، چین کے شہر چنگ ژاوٗ میں نو کیسز رپورٹ ہوئے، چینی حکومت نے چنگ ژاؤ کی پوری آبادی کے ٹیسٹ کرانے کا اعلان کردیا ہے ، حکام کا کہنا ہے کہ پانچ روز میں شہر کی تمام نوے لاکھ آبادی کے ٹیسٹ کئے جائیں گے، اسی طرح برازیل میں اکیاون لاکھ اور روس میں متاثرین کی تعداد تیرہ لاکھ ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -