نیویارک: فیڈرل کورٹ مین ہٹن نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر فرد جرم عائد کردی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے سماعت کے دوران وینزویلا کے صدر کو دوبارہ بروکلین حراستی مرکز بھیج دیا۔
مادورو اور ان کی اہلیہ نے ضمانت کی درخواست دینے سے انکار کردیا۔
نیویارک کی عدالت میں مادورو نے کہا کہ ایماندار آدمی ہوں، مجھے گھر سے اغوا کیا گیا، قصوروار نہیں اب بھی وینزویلا کا صدر ہوں۔
یہ پڑھیں: مادورو کو فوری اور بنا کسی شرط کے رہا کیا جائے، ایران
عدالت نے مادورو کو زیادہ بولنے سے روک دیا، جج نے کہا کہ آپ کو بعد میں بولنے کا موقع ملے گا۔
مادورو کے وکیل نے کہا کہ میرا موکل خود مختار ریاست کا صدر ہے اور اسے استثنیٰ حاصل ہے، ان کا فوجی طاقت سے اغوا غیرقانونی ہے۔
وینزویلا صدر کی اہلیہ کے وکیل نے کہا کہ میری موکلہ کو حراست کے دوران شدید چوٹیں آئی ہیں۔
علاوہ ازیں نیویارک کی عدالت نے 17 مارچ کو مادورو کو دوبارہ پیش کرنے اور سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی حکام نے مادورو پر نارکو ٹیررازم، بڑے پیمانے پر کوکین اسمگلنگ اور تباہ کن ہتھیار رکھنے کے الزامات عائد کیے ہیں جن کےتحت آج عدالت میں کارروائی شروع ہوئی تھی۔


