واشنگٹن (10 مارچ 2026): امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ آج کا دن ایران کے خلاف جاری جنگ کا سب سے شدید ترین دن ہوگا۔
پینٹاگون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ آج ایران پر حملوں کیلیے سب سے زیادہ جنگی طیارے اور بمبار استعمال کیے جائیں گے۔
امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ 24 گھنٹے میں ایرانی میزائل حملے جنگ کے آغاز سے اب تک کی کم ترین سطح پر رہے، تہران تنہا رہ گیا ہے اور اسے بری طرح شکست ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن ایپک فیوری میں امریکا اور اس کے اتحادی فتح کی جانب بڑھ رہے ہیں، اپنی مرضی کے مطابق ایران میں جنگ کا خاتمہ کریں گے۔
’ایران تو مذاکرات کیلیے بے تاب ہے‘
دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ایران سے بات چیت ممکن ہے لیکن بات چیت شرائط پر منحصر ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ تہران تو مذاکرات کیلیے بے تاب ہے، ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای پر اعتماد نہیں، مجھے نہیں لگتا وہ سکون سے رہ سکتے ہیں۔
ایران اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


