اسلام آباد : امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس آج ایک روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئے جہاں وہ وزیراعظم اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے، وزارت خارجہ اوردفاع کےحکام نےنورخان ایئربیس پران کا استقبال کیا۔
جیمزمیٹس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات، خطے کی صورت حال سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال ہوگا۔
پاکستان کےساتھ حقیقت پسندانہ تعلقات کےلیےپرعزم ہیں‘ جیمزمیٹس
خیال رہے کہ امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس نے پاکستان سمیت مختلف ممالک کےدورے پرروانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیردفاع کی حیثیت سے پاکستان کا پہلا دورہ کررہا ہوں۔
امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں محفوظ پناہ گاہیں ختم کرنے کے مطالبےکو دہرائیں گے جبکہ پاکستان سے جنوبی ایشیا کی نئی پالیسی پرتفصیلی بات ہوگی۔
پاکستان سے تعلقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ 24 اکتوبر کو امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے وزیراعظم ہاؤس میں شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی تھی۔
اس موقع پر وزیرخارجہ خواجہ آصف، وزیرداخلہ احسن اقبال، وزیردفاع خرم دستگیر، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا پاکستان سے تعلقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔