تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

امریکی وزیردفاع نے صدر ٹرمپ کا حکم ماننے سے انکار کردیا

اسلام آباد : امریکی وزیردفاع مارک ایسپر نے صدر ٹرمپ کا حکم ماننے سے انکار کرتے ہوئے واشنگٹن میں تعینات نیشنل گارڈ کوغیرمسلح کردیا، صدرٹرمپ نے واشنگٹن میں فوج کو تعینات کرنے اورنیشنل گارڈز کومسلح کرنے کا حکم دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا فوج کوتعینات کرنے اورنیشنل گارڈز کومسلح کرنے کا حکم مسترد کر دیا، امریکی وزیردفاع مارک ایسپر نے نیشنل گارڈز کو غیرمسلح کرنے کا حکم دیا۔

امریکی اخبارکی رپورٹ کے مطابق وزیردفاع مارک ایسپرنے گارڈز کوغیرمسلح کرنے کا فیصلہ وائٹ ہاؤس کی مشاورت کے بغیرکیا، واشنگٹن اور دیگرعلاقوں میں تعینات پانچ ہزارگارڈز کو مظاہرین کیخلاف ہتھیار استعمال نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، کل واشنگٹن میں ایک سے دولاکھ مظاہرین پرمشتمل احتجاج متوقع ہے۔

یاد رہے صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں فوج کوتعینات کرنے اورنیشنل گارڈز کومسلح کرنے کا حکم دیا تھا لیکن فوج کوواشنگٹن میں تعیناتی کے بجائے واپس بھیج دیا گیا۔

اس سے قبل صدرٹرمپ نے مظاہرین کوقابوکرنےکیلئےفوج تعینات کرنےکی دھمکی دی تھی ، جس پر وزیردفاع مارک ایسپرنے مظاہرین کوقابوکرنےکیلئے طاقت کے استعمال کی مخالفت کی تھی۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی کوئی ضرورت نہیں ، سڑکوں پر فوجیوں کو استعمال نہیں کرنا چاہتا، نیشنل گارڈز نے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں نہیں چلائی۔

خیال رہے سیاہ فام جارج فلائیڈ سے اظہاریکجہتی کے لئےواشنگٹن میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان سینٹ نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کرخاموشی اختیارکی جبکہ وائٹ ہاؤس کی قریبی سڑک پربلیک لائیوز میٹرپینٹ کیا گیا۔

لاس اینجلس کے ساحل پراحتجاجی پلے کارڈزاٹھائے سیکڑوں مظاہرین نے جارج فلائیڈ کی ہلاکت کیخلاف ریلی نکالی اور نیویارک میں بھی ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا، مظاہرین اپنےہاتھ باندھ کرسڑک پرالٹا لیٹ گئے اورپولیس کیخلاف احتجاج کیا۔

شکاگو سمیت دیگرشہروں میں بھی شدید مظاہرے کئے گئے، اس دوران پولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں، پولیس نے مظاہرین کومنشترکرنے کےلئے آنسوگیس کی شیلنگ کی اورلاٹھی چارج کیا۔

Comments

- Advertisement -